پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں چارٹر طیارے سے ملتان پہنچ گئیں
ملتان، دسمبر ۔انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ نے سترہ سال بعد انگلینڈ اور پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈز خصوصی طیارے کےزریعے ملتان ایئرپورٹ پہنچ گئیں۔تفصیلات کے مطابق ائیرکنٹرول ٹاور نے 2 بج کر 40 منٹ پر ٹیک آف کی کال دی، دونوں ٹیمیں چارٹر فلائٹ پی کے 6681 سے اسلام آباد ائیرپورٹ سے ملتان پہنچیں۔ملتان میں دھند کے باعث فلائٹ تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی، خصوصی طیارے نے ٹیموں کو لے کر 11بجے روانہ ہونا تھا۔واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان ٹیسٹ 9 دسمبر سےکھیلا جائےگا۔