پاٹیدار نے ایڑی کی سرجری کرائی

بنگلورو، مئی۔رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے بلے باز رجت پاٹیدارنے ایڑی کی سرجری کرائی ہے اور وہ مکمل فٹنس کی طرف گامزن ہیں۔ بلے باز نے بدھ کو اس کی تصدیق کی۔اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے پاٹیدار نے کہا، ’’میں نے حال ہی میں ایک چوٹ کی سرجری کرائی ہے جو مجھے کچھ عرصے سے پریشان کر رہی تھی، لیکن مجھے یہ کہتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ سرجری کامیاب رہی۔ میں بحالی کے راستے پر ہوں! آپ سب کی دعاؤں کا شکریہ۔آرسی بی نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے ٹویٹ کیا، "کامیاب سرجری کے بارے میں سن کر اچھا لگا، را-پا (رجت پاٹیدار) ہم آپ کو اگلے سال آرسی بی کی جرسی میں واپس دیکھنے کا انتظار کررہے ہیں! آپ کے لیے بہت ساری محبتیں اور نیک خواہشات!
پاٹیدار نے گزشتہ سیزن کی 8 اننگز میں آرسی بی کے لئے 55.50 کی اوسط سے 333 رنز بنائے تھے اور ایلیمینیٹر میں لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف طوفانی سنچری بھی بنائی تھی۔ ایڑی کی چوٹ سے وقت پر ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے پاٹیدار اس سال کے آئی پی ایل سے باہر ہونے کے بعد بنگلورو میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ریہیب سے گزر رہے تھے۔آرسی بی کی ٹیم میں پاٹیدار کی جگہ وجے کمار ویشک نے لی تھی۔ آر سی بی فی الحال پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر ہے اور پلے آف میں جگہ پہنچنے کی اپنی امیدوں کو مضبوط کرنے کے لئے ہفتہ کو دہلی سے بھڑے گی۔

Related Articles