ٹی 20 میں نو، ورلڈ کپ میں 3 سنچری شراکتیں، بابر اور رضوان کا ریکارڈ
سڈنی،نومبر۔بابرا عظم اور محمد رضوان کو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں دنیا کی بہترین اوپننگ جوڑی قرار دیا جاتا ہے، دونوں نے ٹی 20 میں مجموعی طور پر نو بار سنچری شراکت قائم کی ، جبکہ ٹی 20 ورلڈکپ میں وہ تین مرتبہ سنچری شراکت قائم کرچکے ہیں، دونوں ہی عالمی ریکارڈ ہیں۔ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بابر اعظم اور محمد رضوان نے 105 رنز پارٹنرشپ بنائی، دونوں اوپنرزڈھائی ہزارنز بنانیوالے اوپنرز بن گئے ہیں۔ بابر اعظم اور محمد رضوان نے 15 ٹی ٹوئنٹی میچز کے بعد 100 رنز کی اوپننگ اسٹینڈ فراہم کیا۔ بابر اعظم سولہویں مرتبہ سنچری شراکت میں حصہ دار بنے ہیں، بھارت کے روہت شرما نے کیریئر میں 14 سنچری شراکت میں حصہ دار رہے۔