ٹیسٹ میچز کی تعداد بڑھانے کیلئے آئی سی سی میں فائٹ کررہے ہیں، رمیز

کراچی ،جولائی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا نے کہا ہے کہ ایسوسی ایٹ ملک بھی اپنی لیگز کرارہے ہیں جس کی وجہ سے ٹیسٹ کھیلنے والے ملکوں کو چیلنج کا سامنا ہے، کوشش کررہے ہیں کہ مستقبل میں دو ٹیسٹ کی سیریز کو تین ٹیسٹ میں تبدیل کریں،ٹیسٹ میچوں کی تعداد میں اضافے کے لئے آئی سی سی میں فائٹ کررہے ہیں۔ برمنگھم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل محفوظ ہے ، اسے دنیا کی کسی لیگ سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ ایونٹ پندر ہ دن آگے پیچھے ہوسکتا ہے لیکن ٹورنامنٹ متاثر نہیں ہوگا۔ سالانہ جنرل باڈی میٹنگ میں ایسوسی ایٹ ملک اپنے مسائل لے کر آئے تھے۔ ایف ٹی پی کی مشقیں تین سال سے چل رہی تھیں اس لئے ہمارے پاس لڑنے کی گنجائش کم ہے۔

Related Articles