ٹوکیو اولمپکس ٹھیکوں میں کرپشن پر جاپان میں اعلیٰ عہدیدار گرفتار

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی،فروری۔ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے یوکرین پر زور دیا ہے کہ وہ روسی اور بیلاروسی ایتھلیٹس کے معاملے میں پیرس اولمپکس کے بائیکاٹ کی دھمکی نہ دے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آئی او سی کے صدر تھامس باخ نے یوکرین پر الزام عائد کیا وہ بین الاقوامی فیڈریشنز، آئی او سی کے اراکین اور دیگر کھیل کے اداروں پر دباؤ ڈال رہا ہے تاکہ روسی اور بیلاروسی گیمز میں حصہ نہ لے سکیں۔ دوسری جانب ٹوکیو اولمپکس 2020کے ٹھیکوں کی بولیوں میں کرپشن کے انکشاف پر ٹوکیو اولمپکس اور پیرالمپکس آرگنائزنگ کمیٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنزموری یاسْواو کو حراست میں لیا گیا ہے۔

Related Articles