ٹاٹا پاور۔ڈی ڈی ایل کا بلاک ناٹس کے ساتھ معاہدہ

نئی دہلی، اگست۔ٹاٹا پاور- دہلی ڈسٹری بیوشن لمیٹڈ (ڈی ڈی ایل) نے بجلی کی تقسیم کے شعبے میں قابل اور تربیت یافتہ افرادی قوت پیدا کرنے کے اپنے وژن کے مطابق بلاک ناٹس کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ٹاٹا پاور-ڈی ڈی ایل کے ذرائع نے بتایا کہ بلاک ناٹس کے ساتھ یہ شراکت داری بجلی کی تقسیم کاروں کی تربیت کی ضروریات کو پورا کرے گی اور دونوں شعبوں کی مہارت اور وسائل کے ذریعے ہندوستان اور دیگر ممالک میں اصلاحات کی ضروریات کو پورا کرے گی۔ایم او یو پر ٹاٹا پاور-ڈی ڈی ایل کے انسانی وسائل کے سربراہ پروین اگروال اور بلاک ناٹس کے چیئرمین تمیم حسن نے دستخط کیے۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے مسٹر اگروال نے کہاکہ "پوری دنیا میں تکنیکی منظرنامے تیزی سے بدل رہے ہیں۔ مختلف اسمارٹ گرڈ ٹیکنالوجی کو کامیابی کے ساتھ نافذ کرنے کے بعد ٹاٹا پاور-ڈی ڈی ایل کی بلاک ناٹس کے ساتھ شراکت داری بین الاقوامی میدان میں پاور سیکٹر کے پیشہ ور افراد کو متعلقہ تربیت فراہم کرنے کی جانب ایک اور قدم ہے۔شراکت داری کے تحت ٹاٹا پاور۔ڈی ڈی ایل تقسیم کے شعبے میں اپنے طویل تجربے کی بنیاد پر خصوصی کورسز کی تخلیق، ترقی اور فراہم کرنے میں مدد کرے گا اور بلاک ناٹس ایک ٹیکنالوجی پارٹنر کے طور پر کام کرے گا۔

 

Related Articles