ٹام کروز کی مشن امپوسیبل 7 میں کام کرنے کی پیشکش کس اداکار نے ٹھکرائی؟

واشنگٹن،اپریل۔ہالی ووڈ کے معروف اداکار ن ٹام کروز کی جانب سے نئی آنے والی ایکشن بلاک باسٹر فلم” مشن امپوسیبل 7″ اداکار نیکولس ہالٹ نے کام کرنے پیشکش ٹھکرا دی تھی۔تفصیلات کے مطابق ہالی ووڈ کی بلاک باسٹر ایکشن ٹھریلر فلم "مشن امپوسیبل "کے رواں سال آنے والی سیکول فلم "مشن امپوسیبل 7” میں ہالی ووڈ سپر سٹار ٹام کروز کی جانب سے فلم کا حصہ بننے کیلئے ہالی ووڈ اداکار نیکولس ہالٹ سے رابطہ کیا تھا, لیکن نکولس ہالٹ نے ان کی اس فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ مشن امپوسیبل جیسی سپر ہٹ فلم کا حصہ نہ بننے پر نکولس ہالٹ کا کہنا تھا کہ "پہلے سے کیے گئے اہم معاہدوں کی وجہ سے ٹام کروس کی فلم کے آنے والے 2 پارٹس میں کام کرنے سے انکار کیا تھا”.دی گارڈین کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ہالٹ نے کہا کہ "میں نے فلم "بیٹ مین” کیلئے سکرین ٹیسٹ دیا تھا لیکن مجھے اس فلم میں کام کرنے کا موقع نہیں ملا۔ واضح رہے کہ مشن امپوسیبل کی ساتویں سیکول فلم” ڈیڈ ریکوننگ پارٹ ون”رواں سال گرمیوں میں ہی ریلیز کی جائے گی,

 

Related Articles