ٹاس سے پہلے نہیں معلوم تھا کہ میں کھیلنے والاہوں: رہانے

ممبئی، اپریل۔چنئی سپر کنگز کے بلے باز اجنکیا رہانے نے ممبئی انڈینس کے خلاف 27 گیندوں پر 61 رنوں کی اننگ کھیلنے کے بعد انکشاف کیا کہ وہ ٹاس تک ٹیم میں اپنی شمولیت کے بارے میں نہیں جانتے تھے۔رہانے نے ہفتہ کو میچ کے بعد کہا، میں نے اپنی اننگز کا لطف اٹھایا۔ مجھے ٹاس کے پہلے ہی معلوم ہوا کہ میں کھیل رہا ہوں۔ بدقسمتی سے، معین کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی۔ میرا گھریلو سیزن اچھا رہا اورمیں پریکٹس سیشن میں بھی بلے بازی کررہا تھا۔ میری کوشش تھی کہ گھبراہٹ کے بغیر روایتی شاٹس کھیلوں۔ممبئی نے چنئی کے سامنے 158 رنز کا ہدف رکھا تھا جسے چنئی نے رہانے کی طوفانی نصف سنچری کے دم پر18.1 اوور میں ہی حاصل کر لیا۔ گرچہ رہانے کو آخری لمحات تک الیون میں اپنی جگہ کا یقین نہیں تھا، لیکن انہوں نے سات چوکوں اور تین چھکوں کے ساتھ دھماکہ خیز اننگ کھیل کر اپنی ذہنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔رہانے نے کہا، آپ ذہنی طور پر تیاری کرنا چاہتے ہیں۔ آئی پی ایل ایک طویل ٹورنامنٹ ہے اور آپ کو مثبت رہنا ہوتاہے۔ ماہی بھائی (مہندر سنگھ دھونی) اور فلیم (کوچ اسٹیفن فلیمنگ) نے کھلاڑیوں کو آزادانہ طور پر کھیلنے کی آزادی دی ہے۔ مجھے اپنی طاقت پر توجہ مرکوز کرنے اورمزید تیاری کرنے کے لئے کہا گیاتھا۔ مجھے وانکھیڑے میں کھیلنا پسند ہے اور میں اس گراؤنڈ کو اچھی طرح جانتا ہوں۔

Related Articles