ٹائی ٹینک کے کپ ساسر 6000 پونڈ میں نیلام
لندن ،فروری۔ٹائی ٹینک کے فرسٹ کلاس مسافروں کیلئے بنایا جانے والا ایک کپ اور ساسر6000 پونڈ میں نیلام ہوگیا، یہ قیمت توقع سے 5 گنازیادہ ہے۔لیچ فیلڈ میں آکشینئرز رچرڈ ونٹرٹن نے کہا کہ فور اوکس سٹیفورڈشائر میں ایک ہائوس کلیئرنس کے دوران یہ کپ اور ساسر ملے تھے۔ خیال کیا جاتا ہیکہ یہ 1911 میں بنائے گئے تھے۔ دونوں چیزوں پر وائٹ سٹار لائن کے مارک ہیں یہ آئٹمز بدھ کوایک امریکن بڈرز لایاتھا۔ آکشینئرز کا کہنا ہے کہ سپوڈ پیٹرن کپ اور ساسر کو برلٹ بلیو اور گلٹ میں بنائے گئے ہیں اور ان پر پیٹرن نمبر R4332 کندہ ہے۔ یہ ٹائی ٹینک کے فرسٹ کلاس مسافروں کیلئے خاص ڈیزائن استعمال کیا جاتا تھا۔ سرامکس یہ وہی پیٹرن نمبر کندہ ہے جو ملبے سے ملا تھا، ساسر پر بھی گلٹ مونوگرام کندہ ہے جو اوشینک سٹیم نیوی گیشن کمپنی کا ہے اور کپ پر سٹونیئر اینڈ کمپنی لیورپول کی سٹامپ ہے۔ سینئر ویلیور سارہ ولسن نے کہا کہ اس کپ اور ساسر کو اپنے پاس رکھنا باعث فخراور گرانقدر ہے اور آپ یہ سوچیں کہ ٹائی ٹینک کے فرسٹ کلاس مسافر اس میں کافی کی چسکیاں بھرتے تھے۔ اس کپ ساسر کی نیلامی میں 800 سے1200 پونڈ قیمت کی توقع تھی۔