ویرات کوہلی نے پاکستان کیخلاف میچ میں دو کیپس کیوں پہنی تھیں؟

دبئی،اکتوبر۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی گزشتہ روز پاکستان کے خلاف میچ میں دو کیپس پہنے نظر آئے۔گزشتہ روز دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاک بھارت ٹاکرا ہوا جس میں پاکستان نے تاریخی فتح حاصل کی اور 10 وکٹوں سے بھارت کو دھول چٹائی۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی پاکستان کے خلاف میچ میں دو کیپس پہنے نظر آئے۔ ویرات نے دو کیپس کیوں پہن رکھی تھیں؟ اس سے کئی افراد لاعلم ہیں۔کورونا وائرس کے بعد حفاظتی اقدامات کے باعث رولز میں تبدیلی کی گئی ہے جس کے تحت بولر امپائر کو اپنی کیپ یا رومال نہیں دے سکتا۔ایسے میں بولر فیلڈ میں موجود کسی بھی کھلاڑی کو اپنی ٹوپی یا رومال دیتا ہے تاہم زیادہ تر میچز میں کپتان کے سر پر ہی 2 یا دو سے زائد کیپس نظر آئی ہیں۔یہی وجہ ہے کہ گزشتہ روز پاک بھارت میچ کے دوران بھی ویرات کوہلی نے دو کیپس پہن رکھی تھیں۔

Related Articles