ویب سیریز ’متھیا‘سے بھاگیہ شری کی بیٹی اونتیکا کا ڈیبیو

ممبئی،فروری۔شائقین روہن سپی کی ہدایت کاری میں بننے والی ویب سیریز ’متھیا‘کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے۔ یہ ایک نفسیاتی تھرلر ڈارک ویب سیریز ہے۔ فلم میں کئی اداکار اہم کردار ادا کررہے ہیں تاہم فلم ہما قریشی اور اونتیکا داسانی کے کرداروں کے گرد گھومتی ہے۔بولی وڈ اداکارہ بھاگیہ شری کی بیٹی اونتیکا اس سیریز سے اپنا ڈیبیو کر رہی ہیں۔ ویب سیریز Zee5 OTT پلیٹ فارم پر اسٹریم ہو رہی ہے۔ ہما قریشی دارجلنگ کے ایک کالج میں پروفیسر جوہی ادھیکاری کا کردار ادا کررہی ہیں۔ ریا راج گرو اسی کالج کی طالبہ اونتیکا ہیں۔ کہانی میں موڑ تب آتا ہے جب جوہی نے اپنی طالبہ ریا پر ایک مضمون کے لیے دھوکہ دہی کا الزام لگایا۔ یہ جوہی اور ریا کے درمیان نفسیاتی جنگ میں بدل جاتا ہے۔ اس کے بعد ایک قتل ہوتا ہے اور سازشوں کا دور شروع ہو جاتا ہے۔ میتھیا سیریز میں اسرار، ڈرامہ، ایکشن جیسا کچھ نہیں۔ روہن سپی کی یہ 6اقساط پر مشتمل ڈارک ویب سیریز ایک بار دیکھنے کے لیے ہے۔ ہما اور اونتیکا کی سیریز متھیا برطانوی ٹی وی شو چیٹ کی موافقت ہے۔تاہم اونتیکا داسانی ایک چھوٹے سے پیکٹ میںبڑا دھماکہ ثابت ہوئی ہیں۔ اونتیکا نے اپنی اداکاری سے ثابت کر دیا ہے کہ وہ انڈسٹری میں ایک لمبی دوڑ لگانے والی ہیں۔ اونتیکا کے علاوہ اس سیریز کو ہما اور پرمبرتا کی شاندار پرفارمنس کے لیے بھی دیکھا جانا چاہیے۔ ان دونوں فنکاروں کا کام ہر بار کی طرح حیرت انگیز ہے۔ اس کے علاوہ باقی اداکاروں کی اداکاری اوسط درجے کی ہے۔

Related Articles