وہ 5 واقعات جب سلمان خان عوام میں مذاق بن گئے
ممبئی،مارچ۔ بھارتی اداکار سلمان خان کی ہر ادا پر لاکھوں فینز فدا ہیں لیکن باقی اداکاروں کی طرح دبنگ ہیرو بھی مضحکہ خیز واقعات کی زد میں آنے سے محفوظ نہیں۔ درجہ ذیل ایسے ہی 5 واقعات کا ذکر کیا جارہا ہے جب وہ اپنے ہی مداحوں کیلئے مذاق بن گئے۔
1) جب ڈانس اسٹیپ باعثِ شرمندگی بن گیا:فلم کِک کے ایک گانے جمعے کی رات پر سلمان خان پوجا ہیج کے ساتھ لائیو اسٹیج پرفارمنس کررہے تھے جب انہوں نے ایک مخصوص اسٹیپ کو پوجا پر آزمایا لیکن وہ اس میں بری طرح فیل ہوگئے اور شرمندی کے مارے فوراً انہوں نے اس اسٹیپ کو ترک کردیا۔
2) اْلٹا ماسک:کورونا وبا کے دوران سلمان خان اس وقت مضحکہ خیزی کی زد میں آگئے جب وہ فیس ماسک پہن کر باہر نکلے۔ ماسک پہننا بذاتِ خود مضحکہ خیز نہیں تھا بلکہ اْس پر SK کے حروف درج تھے یعنی سلمان خان کا مخفف، لیکن سلمان خان نے بیدھیانی میں اْسے الٹا پہن لیا تھا جس کی وجہ سے SK، کے ایس بن گیا تھا۔
3) سلمان خان کا نکلا پیٹ:انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں سلمان خان ایک ڈانس ریہرسل میں مصروف ہیں۔ ویڈیو میں سلمان خان کے بڑھتے وزن کو صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔ انٹرنیٹ صارفین میں سے ایک نے ویڈیو پر کمنٹ کیا، ’پیٹ تو دیکھو بھائی کا . . . . . فلم میں تو افیکٹس ڈال کر کما لیتے ہیں لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہوگا بابو‘۔4) ناپید ہونے کے قریب ایک ہرن کی تصویر:بھارتی ویٹ لفٹر خاتون میرابائی چنو کے ساتھ سلمان خان کی ایک تصویر بھی سوشل میڈیا صارفین کا نشانہ بنی تھی جس میں وہ ایک گلے میں کپڑا لٹکائے ہوئے ہیں جس میں سینگائی نامی ہرن کی تصویر موجود ہے۔ یہ ہرن کی نسل اصل میں معدومیت کا شکار ہے جس کی سلمان خان تشہیر کرتے ہوئے دکھائی دیے۔5) ’پہلے کترینا نے کاٹا اب سانپ نے‘:گزشتہ سال دسمبر میں سلمان خان کے فارم ہاؤس میں ہی ایک سانپ نے انہیں کاٹ لیا تھا اور یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیلی تھی لیکن اتفاق سے اسی مہینے :کترینہ کیف کی شادی وکی کوشل سے ہوئی تھی جس پر لوگوں نے مزاحیہ کمنٹس کیے، ایک کمنٹ میں لکھا تھا، ’پہلے کترینہ نے کاٹا، اب سانپ نے‘