وہ وقت جب باکسر مائیک ٹائسن نے اپنی بیوی کو بریڈ پٹ کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑ لیا تھا

نیو یارک،اکتوبر۔ باکسنگ چیمپیئن مائیک ٹائسن کی شادی کو ایک دہائی سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن کئی مداحوں کو یہ پتا نہیں ہوگا کہ یہ ان کی پہلی اور واحد شادی نہیں ہے۔ انہوں نے اپنے باکسنگ کریئر کا آغاز 1985 میں کیا اور 20 سال بعد ریٹائر ہو گئے، انہوں نے چھ عالمی ٹائٹل اپنے نام کیے اور دنیا کے غیر متنازعہ ہیوی ویٹ چیمپئن کے طور پر راج کیا۔ڈیلی سٹار کے مطابق رنگ سے باہر ٹائسن کی زندگی ہنگامہ خیز رہی – انہوں نے بے وفائی اور تشدد کے الزامات کا سامنا کرتے ہوئے تین بار شادی کی۔لیکن ان کی پہلی شادی ممکنہ طور پر اداکار بریڈ پٹ کی وجہ سے ختم ہوئی۔انہوں نے پہلی شادی 1988 میں اداکارہ روبن گون سے کی جو جلد ہی طلاق پر منتج ہوئی. روبن نے مائیک ٹائسن پر تشدد کا الزام عائد کرتے ہوئے ان سے علیحدگی اختیار کی۔مائیک ٹائسن نے اپنی آپ بیتی میں لکھا ہے کہ انہوں نے روبن گون کو اداکار بریڈ پٹ کے ساتھ ایک کار میں ایک ساتھ دیکھا. اس کے علاوہ انہوں نے دونوں کو بیڈ میں رنگے ہاتھوں پکڑا. وہ اپنی کتاب میں لکھتے ہیں کہ جب انہوں نے ‘چھاپہ’ مارا تو بریڈ پٹ کی حالت دیکھنے والی تھی، انہیں یہ لگا کہ آج ان کی زندگی کا آخری دن ہے. بریڈ پٹ نے مجھ سے درخواست کی کہ مجھے مارنا مت۔

 

Related Articles