وہاب ریاض لندن ایئرپورٹ سے ڈی پورٹ

لندن،اپریل۔پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض کو لندن ایئرپورٹ سے ڈی پورٹ کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وہاب ریاض دی ہنڈرڈ لیگ میں شرکت کیلئے لندن پہنچے تھے تاہم امیگریشن حکام نے انہیں آگاہ کیا کہ غلط ویزے پر لندن آگئے تھے اور وہ اب ویزا مسائل حل ہونے پر دوبارہ روانہ ہوں گے۔ شاہین شاہ آفریدی کی انٹرنیشنل مصروفیات کی وجہ سے دستبرداری کے بعد ان کی جگہ وہاب ریاض نے لی ہے۔

 

Related Articles