وگنیش نے نین تارا کے ساتھ جڑواں بچوں کی تصویر شیئر کر دی
ممبئی،مارچ۔بھارتی فلمساز وگنیش شیون نے اپنی اہلیہ اور جڑواں بیٹوں ایّر اور الگام کی تصاویر شیئر کی ہیں۔تصویر میں وہ اور نین تارا جڑواں بیٹوں کے ہاتھ تھامے ہوئے ہیں۔بستر پر لیٹے ہوئے دونوں بچے سرخ لباس پہنے ہوئے ہیں، یہ تصویر چنئی میں لی گئی۔وگنیش نے کیپشن دیا کہ خوشی کا تعلق ان لوگوں سے ہے جن سے ہم محبت کرتے ہیں، محبت خوشی ہے، خوشی محبت ہے۔