وڈودرا سے 19 لاکھ مالیت کی غیر قانونی شراب برآمد
وڈودرا، اگست۔گجرات کے وڈودرا شہر کے کرجن علاقے سے 19 لاکھ روپے سے زیادہ کی غیر قانونی شراب برآمد کرنے کے بعد دو افراد کو گرفتار کیا گیا۔پولیس نے ہفتہ کو بتایا کہ اطلاع کی بنیاد پر بھرتھانہ ٹول ناکہ کے قریب ایک کنٹینر کی تلاشی لی گئی۔ اس دوران سفید پاؤڈر سے بھرے تھیلوں کی آڑ میں چھپائے گئے 341 ڈبوں سے شراب کی 4092 بوتلیں، کنٹینر، پاؤڈر کے 81 تھیلے، ایک موبائل فون اور 2500 روپے نقدی ضبط کر لی گئی۔ ضبط شدہ شراب کی مالیت 19,47,000 روپے، کنٹینر کی قیمت 10,00,000 روپے، پاؤڈر 2,50,000 روپے اور موبائل فون کی قیمت 500 روپے بتائی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے دو افراد متھرا شیو نارائن اور با ٹھاکرو اور ہریانہ کے فرید آباد کے رہنے والے چندر پال پی۔ چوہان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ضروری کارروائی شروع کردی ہے۔