وویک اوبرائے نے کالج کے دنوں میں کرینہ کپور کی مدد کی تھی

ممبئی،دسمبر۔بالی ووڈ کی بیبو کرینہ کپور کالج کے دونوں میں وویک اوبرائے کی طرف سے مدد کی آفر ملنے پر حیران رہ گئی تھیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وویک اوبرائے نے جب کالج کی حاضری کے معاملے میں مدد دینے کے موقع پر کرینہ کپور سے کہا کہ فکر ناٹ، اپْن ہے نہ‘ اس جملے پر بالی ووڈ اداکارہ حیرت زدہ ہوگئیں۔کرینہ کپور نے جب مٹھی بائی کالج میں داخلہ لیا تو انہیں اپنی حاضری میں مشکلات کا سامنا کرناپڑا تھا اس دوران وویک اوبرائے نے اْن کی مدد کی تھی۔ایک انٹرویو میں وویک اوبرائے نے کہا کہ وہ کرینہ کپور سے چند سال بڑے ہیں، کالج کے دوران انہیں حاضری کے مسائل کا سامنا تھا اور میں نے اْن کی مدد کی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ کرینہ کپور نے مجھے بتایا کہ اْسے حاضری کا مسئلہ ہے، اْس کی حاضری کی تفصیل لے کر گیا اور مسئلہ مکمل طور پر حل کروا کے آیا۔اداکارہ نے مزید کہا کہ اس پر بیبو حیران رہ گئی اور مجھ سے استفسار کیا میں نے یہ کیسے کیا؟ اس پر میں نے کہا خوش رہ مزے کر۔وویک اوبرائے اور کرینہ کپور نے بعد ازاں 2004 میں یووا، 2006 میں اومکارا اور 2009ء میں فلم قربان میں ایک ساتھ کیا تھا۔وویک اوبرائے حال ہی میں سنیل شیٹی کے ساتھ پولیٹکل ڈرامہ سیریز دھاروی بینک میں نظر آئے ہیں۔

Related Articles