ونیکیا نائیڈو کا مادری زبان کے تحفظ پر زور

نئی دہلی، فروری۔نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے مادری زبان کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں کی مناسب تعلیمی نشوونما کے لیےدرس وتدریس مادری زبان میں ہونی چاہیے۔پیر کو مادری زبان کے عالمی دن کے موقع پر یہاں جاری ایک پیغام میںمسٹر نائیڈو نے کہا کہ مادری زبانیں خیالات اورروایات کی تشکیل کرتی ہیں جوہمیں ثقافتی اور سماجی ورثے سے جوڑتی ہیں۔ اپنی مادری زبانوں کے استعمال میں فخر محسوس کریں۔ اپنے اس عظیم ورثے کو آنے والی نسلوں تک بھی پہنچائیں۔نائب صدر نے اپنے پیغام میں نیلسن منڈیلا کے قول ’’اگر آپ کسی سے ایسی زبان میں بات کرتے ہیں جسے وہ سمجھ سکتا ہے تو یہ اس کے دماغ میں چلی جاتی ہے لیکن اگر آپ اس کی اپنی زبان میں بات کرتے ہیں تو یہ براہ راست اس کے دل کو چھو جاتی ہے۔‘‘ کا بھی ذکر کیا۔مسٹر نائیڈو نے کہاکہ مادری زبان کے عالمی دن کے موقع پر میں اپنی مادری زبانوں کا احترام اور تحفظ کرنے کی درخواست کرتا ہوں۔ اپنی مادری زبان کو روزمرہ کی زندگی میں اپنائیں، بچوں کی صحیح تعلیمی نشوونما کے لیے انہیں صرف مادری زبان میں ہی پڑھائیں۔

Related Articles