پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے بیان پر تنازعہ، کانگریس نے سخت اعتراض کا اظہار کیا

بھوپال، اکتوبر۔ بھوپال پارلیمانی حلقہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رکن پارلیمنٹ پرگیہ سنگھ ٹھاکر ان دنوں ایک بار پھر خبروں میں ہیں اور وجے دشمی کے موقع پر منعقدہ تقریب میں کانگریس قائدین کو کوسنے اور ان کا کبڈی کھیلتے ہوئے ویڈیو وائرل کرنے والوں کو ’بددعا‘ دینے کا معاملہ طول پکڑتا جارہا ہے۔دسہرے کے موقع پر کل شام یہاں ایک تقریب میں شرکت کرنے کے لئے آئی رکن پارلیمنٹ پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے اپنے خطاب میں سابق وزیراعلیٰ دگ وجے سنگھ کا نام لیے بغیر کہا کہ نرمدا پرکرما کرنے سے کوئی پوتر نہیں ہوجاتا۔ اسٹیج پر کانگریس کے سینئر ایم ایل اے اور سابق وزیر پی سی شرما کی موجودگی میں محترمہ ٹھاکر نے کورونا بحران کے دوران یہاں اپنے لاپتہ پوسٹر لگانے کا مسئلہ بھی اٹھایا اور کہا کہ اس طرح کا کام بے حس لوگوں نے کیا ہے۔ جو لوگ ایسا کرتے ہیں ان میں ذرا سی بھی حس نہیں اور ان میں انسانیت نہیں محترمہ ٹھاکر نے اپنے تین دنوں سے کبڈی کھیلنے کی ویڈیو وائرل ہونے کا حوالہ دیا اور کہا کہ وہ یہاں ایک تقریب کے لیے پہنچی تھیں۔ وہاں کچھ لوگوں کی درخواست پر انہوں نے کبڈی کبڈی کرنا شروع کیا ، لیکن کچھ لوگوں نے ان کی ویڈیو وائرل کر دی۔ انہوں نے کہا کہ ایک شخص نے یہ کام کیا ہے اور وہ سدھرجائے نہیں تو اس کا بڑھاپا اور جنم بھی خراب ہوگا۔سابق وزیر اور کانگریس کے سینئر ایم ایل اے پی سی شرما نے محترمہ ٹھاکر کی تقریر کے بیچ میں اسٹیج چھوڑ دیا۔ مقامی بی جے پی لیڈر راہل کوٹھاری ، جو اسٹیج پر موجود تھے ، نے انہیں قائل کرنے کی کوشش کی لیکن وہ ان پر سیاسی تقریر کرنے کا الزام لگاتے ہوئے چلے گئے۔

Related Articles