ول اسمتھ کو کرس راک کو مکّا مارنے کے بعد سخت نتائج کا سامنا
لاس اینجلس،اپریل۔امریکی اداکار ول اسمتھ کو 2022ء کے آسکر اکیڈمی ایوارڈز کی براہ راست نشریات کے دوران کامیڈین کرس راک کو مْکا مارنے کے بعد سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ ول اسمتھ کی 2017 مشہور فلم ’برائٹ‘ کا سیکوئل بنانے کا ارادہ نیٹ فلکس نے منسوخ کردیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، نیشنل جیوگرافک نے ول اسمتھ کے نئے نان فکشن شو ’پول ٹو پول‘ کی پروڈکشن میں بھی تاخیر کی ہے۔ شو کی فلم بندی، جو تین ہفتوں میں شروع ہونے والی تھی، اس کو رواں سال کے اختتام تک ملتوی کردیا گیا ہے۔تاہم، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ فلم ’برائٹ‘کیسیکوئل کو بنانے کا ارادہ منسوخ کرنا مبینہ طور پر گزشتہ ماہ اکیڈمی ایوارڈز کے دوران پیش آنے والے واقعے سے غیر متعلق ہے۔جبکہ ایک اور رپورٹ کے مطابق، نیٹ فلکس کی جانب سے فلم’برائٹ‘کا سیکوئل ہی نہیں بلکہ اداکار کی ایک اور فلم کو بھی روکا گیا ہے۔اتنا ہی نہیں سونی پکچرز نے بھی اپنی فلم’بیڈ بوائز 4‘ کو روکا ہے، جس میں ول اسمتھ اداکاری کررہے ہیں۔