وزیر زماں خان کی دعوت افطار میں نتیش نے کی شرکت

پٹنہ، اپریل ۔ وزیر اعلیٰ تیش کمار نے آج جواہر لال نہرو روڈپر واقع اقلیتی فلاح کے وزیرزماں خان کی رہائش گاہ پر منعقدہ دعوت افطار میں شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ کو گلدستہ، ٹوپی اوردستارپیش کر کے خیرمقدم کیا گیا۔ بدھ بھکشوو ¿ں نے بھی وزیر اعلیٰ کو بھگوان بدھ کی تصویر پیش کی۔ افطار کے بعد نماز ادا کی گئی،دعوت افطار میں شریک وزیر اعلیٰ سمیت تمام روزہ داروں نے ریاست، سماج اور ملک میں امن و امان اور ہم آہنگی کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر بہار قانون ساز کونسل کے ایگزیکٹو چیئرمین اودھیش نارائن سنگھ، بہار قانون ساز اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر مہیشور ہزاری، آبی وسائل کے وزیر سنجے کمار جھا، عمارت تعمیرات کے وزیر اشوک چودھری، سائنس وٹیکنالوجی کے وزیر سمیت کمار سنگھ، دیہی امور کے وزیر جینت راج، شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین افضل عباس، اجمیر شریف کے گدی نشیں سید انور فریدی، جے ڈی یو کے ریاستی صدر امیش کشواہا، ایم ایل سی مسٹر سنجے سنگھ، ایم ایل سی مسٹر سنجے کمار سنگھ عرف گاندھی جی، سابق ممبر پارلیمنٹ مسٹر مناظر حسن، سابق وزیر محترمہ رنجو گیتا، سابق ایم ایل اے ڈاکٹر اظہار احمد ، چیف سکریٹری عامر سبحانی، ڈاکٹر عبدالحئی سینٹرل ایڈور ٹائزنگ ایجنسی کے مالک سید مشتاق احمد ، قومی تنظیم کے چیف ایڈیٹر اشرف فرید سمیت دیگر معززین اور روزہ دار موجود تھے۔

Related Articles