کسان اپنے مفادات کی تکمیل کے لئے ووٹ ضرور کریں:ٹکیت

سہارنپور:فروری۔بھارتیہ کسان یونین(بی کے یو) ترجمان راکیش ٹکیٹ نے کسانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے مفادات کو دھیان میں رکھتے ہوئے اپنی حق رائے دہی کا ضرور استعمال کریں۔مسٹر ٹکیٹ نے منگل کو کہا کہ بی کے یو اترپردیش اسمبلی کے اہم انتخابات میں خود کو سیاسی پارٹیوں سے مناسب دوری اختیار کرتے ہوئے اپنے کردار کی ادائیگی کررہا ہے ۔ حالانکہ 13ماہ تک چلے کسان تحریک کے قدآورلیڈ ٹکیٹ مغربی اترپردیش اور اتراکھنڈ میں کسانوں کے درمیان پہنچ رہے ہیں اور ان سے اپیل کررہے ہیں کہ کسان سارے کام چھوڑ کر ووٹنگ ضرور کریں۔ ووٹنگ والے دن کوئی بھی کسان گھر اور کھیت میں نہ بیٹھیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن جمہوریت کا تیوہار ہے ۔ کسانوں کو اپنے ووٹ کا استعمال ضرور کرنا چاہئے ۔ کسان سوچ سمجھ کر کسان مفادات کو دھیان میں رکھ کری ووٹنگ کریں۔ کسانوں کو پتہ ہے کہ انہیں کیا کرنا ہے اور کون سی پارٹی ان کے مفادات کے خلاف کام کرتی ہے اور کون سی پارٹی کسان مفادات کی پیروکار ہے ۔ٹکیٹ نے کہا کہ وہ کسی بھی سیاسی پارٹی کی حمایت یا مخالفت نہیں کرتے ہیں۔ وہ مانتے ہیں کہ کسان اتنا بیدار ہوگیا ہے کہ وہ جانتا ہے کہ کون اس کے مفاد میں اچھا ہے اور ان کے مفاد کے خلاف کام کرتا ہے ۔مغربی اترپردیش میں پہلے مرحلے کے تحت 10فروری کو اور دوسرے مرحلے کے تحت 14فروری کو ووٹنگ ہوگی۔ان دو مراحل میں پہلے مرحلے کے تحت 58اور دوسرے مرحلے کی 55سیٹوں پر ووٹنگ ہونی ہے ۔بی کے یو کی اثر والی مغربی اترپردیش میں 136سیٹیں ہیں ۔ تقریبا 70سیٹوں پر جاٹ برادری کا اہم کردار ہے ۔ ایسے میں الیکشن کے دوران بی کے یو کی مستعدی کافی اہمیت کی حامل ہے ۔

Related Articles