وزیر آیوش 20 نومبر کو آرآرآئی یوایم سلچر کا افتتاح کریں گے
نئی دہلی/ سلچر، نومبر،۔ مرکزی وزیربرائے آیوش وبندرگاہ، جہازرانی وآبی وسائل،سربانند سونووال، 20 نومبر کو ویٹرنری بازار، گھنگور، سلچر، آسام میں ریجنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن (آرآرآئی یوایم) سلچر کا افتتاح کریں گے۔مسٹر پریمل سکلبیدیا، وزیرٹرانسپورٹ، فشریزوایکسائز، حکومت آسام، ڈاکٹر راجدیپ رائے، رکن پارلیمنٹ،سلچر، مسٹر کِرپاناتھ ملاح، رکن پارلیمنٹ، سلچر، مسٹر پرمود کمار پاٹھک، اسپیشل سکریٹری،وزارت آیوش، حکومت ہند اور پروفیسر عاصم علی خان، ڈائریکٹرجنرل، سنٹرل کونسل فار ریسرچ اِن یونانی میڈیسن(سی سی آریوایم)، وزارت آیوش، حکومت ہند بھی اس موقع پر شرکت کریں گے۔پروفیسر عاصم علی خان نے بتایا کہ آرآرآئی یوایم، سلچر کو شمال مشرقی خطے میں یونانی طب میں تحقیق اور ترقی کے ایک اعلیٰ ادارے کے طور پر قائم کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 50 بستروں کے اسپتال پر مشتمل یہ تحقیقی ادارہ تقریباً 45 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔تحقیق اور ترقیاتی سرگرمیوں کے علاوہ یہ ادارہOPDاورIPDسہولیات کے ذریعے لوگوں کی صحت کی دیکھ بھال کی ضروریات بھی پوری کرے گا۔