وزیر اعلیٰ کی ہدایات کے بعد کھرگون میں ڈھابوں پر کارروائی

کھرگون، اکتوبر۔مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کی طرف سے پوری ریاست میں منشیات اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایات کے بعد، ضلع کھرگون میں 40 ڈھابوں پر دبش دے کر شراب کی غیر قانونی فروخت کے 55 مقدمات درج کیے گئے۔ اس کے علاوہ عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی اور شراب کے نشے میں گاڑی چلانے کے معاملے میں بھی کارروائی کی گئی۔ کھرگون کے پولیس سپرنٹنڈنٹ دھرم ویر سنگھ یادو نے بتایا کہ ہفتہ کی دیررات پورے ضلع میں پولیس اور محکمہ ایکسائزکی مشترکہ ٹیموں نے ڈھابوں پر دبش دے کرشراب کی غیر قانونی فروخت کے معاملے میں بڑی کارروائی کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس دوران 40 ڈھابوں پر کارروائی کرکے ایکسائز ایکٹ کے تحت 55 مقدمات درج کئے گئے۔ عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی کرنے پر 40 افراد کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ 65 ڈرائیوروں کے خلاف ڈرنک اینڈ ڈرائیو (شراب پی کر گاڑیاں چلانے) کے معاملے میں چالان کی کارروائی کی گئی۔

Related Articles