وزیر اعلیٰ نے عید میلاد النبی کے موقع پر ریاست باشندوں کو دلی مبارکباد پیش کی

لکھنؤ:اکتوبر۔اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے عید میلاد النبی کے موقع پر ریاست کیباشندوں کو دلی مبارک باد پیش کی ہے۔اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ حضرت محمد کے یوم ولادت پریہ تہوار منایا جاتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ تہوارسماج میں امن وا مان اور ہم آہنگی کو بڑھانے کے لیے نئی تحریک دے گا۔وزیراعلیٰ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ عید میلاد النبی کے موقع پر کورونا انفیکشن کے پیش نظر تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے پروگرام انعقاد کریں۔

Related Articles