عید الفطر محبت، امن، بھائی چارہ اور خیرسگالی کے جذبات کی علامت ہے: غلام نبی آزاد

سری نگر ،اپریل۔جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اورڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی (ڈی پی اے پی) کے چیئرمین غلام نبی آزاد نے عیدالفطر کی ماقبل تمام لوگوں کو مبارکباد دی ہے ۔اپنے عید پیغام میں غلام نبی آزاد نے عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن خوشیاں بانٹنے اور اپنے معاشرے کے محروم طبقے کے لیے ایثاروقربانی کا دن ہے۔انہوں نے کہا کہ عیدکا تقاضا ہے کہ ہم ضرورت مندوں، ناداروں، غریبوں اور محتاجوں کی بھرپور مدد کرتے ہوئے انہیں بھی عید کی خوشیوں میں شامل ہونے کا موقع فراہم کریں۔انہوں نے کہا ”یہ تہوار محبت، امن، بھائی چارہ اور خیرسگالی کے جذبات کی علامت ہے، اس موقع پر ہم سماج کے سب سے کمزور طبقات کی فکر کرنے اور ان کے سکھ دکھ میں حصے دار ہونے کی قدروں میں اپنی عقیدت کو مزید مضبوط بناتے ہیں“۔آزادنے کہاکہ میں عید الفطر کے پر مسرت موقع پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اللہ تعالی سے دعا گو ہوں کہ وہ اس مبارک دن کو جموں و کشمیر کے تمام باشندوں اوراقوام عالم کے لیے خوشیوں اور آسانیوں کا سبب بنائے۔

 

Related Articles