وزیر اعلیٰ نے ضلع لکھیم پور کھیری میں ایم ایل اے اروند گیری کے گھر پہنچ کر خراج عقیدت پیش کیا

ؒلکھنو:ستمبر۔ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے آج ضلع لکھیم پور کھیری میں آنجہانی ایم ایل اے جناب اروند گیری کے لالہاپور واقع رہائش پہنچ کر ان کی تصویر اور سمادھی پر گل پوشی کر خراج عقیدت پیش کیا ۔انہوں نے آنجہانی ایم ایل اے کے پسماندگان سے ملاقات کر تعزیت پیش کی۔اس موقع پر سابق وزیر جناب مہیندر سنگھ سمیت دیگر نمائندے اور سینئر افسران موجود تھے ۔

Related Articles