وزیر اعلیٰ نے امبیڈکر نگر کے فوج کے نائب صوبیدارجناب بھگوان سنگھ کوجذباتی خراج عقیدت پیش کیا
کنبے کے ایک فرد کو سرکاری نوکری اور ضلع میں ایک سڑک مرحوم نائب صوبیدار بھگوان سنگھ کے نام پر رکھنے کا اعلان
لکھنو:جولائی۔اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے جموں و کشمیر کے پونچھ میں فرض ادائیگی کے دوران شہید ہونے والے امبیڈکر نگر کے فوج کے نائب صوبیدار جناب بھگوان سنگھ کوجذباتی خراج عقیدت پیش کیا۔وزیراعلیٰ نے مرحوم نائب صوبیدار کے لواحقین کو 50 لاکھ روپئے کی مالی مدد دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے جناب بھگوان سنگھ کے کنبے کے ایک فرد کو سرکاری نوکری دینے اور ضلع کی ایک سڑک کو آنجہانی نائب صوبیدارجناب بھگوان سنگھ کے نام سے منسوب کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔مرحوم نائب صوبیدار جناب بھگوان سنگھ کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت غم کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ آنجہانی نائب صوبیدار کے اہل خانہ کو ریاستی حکومت کی جانب سے ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔