وزیر اعظم 26 نومبر کو سپریم کورٹ میں یوم آئین کی تقریب میں شرکت کریں گے
نئی دہلی، نومبر۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی 26 نومبر 2022 کو صبح 10 بجے سپریم کورٹ میں یوم آئین کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ یہ دن سال 2015 سے یوم آئین کے طور پر منایا جاتا ہے؛ 1949 میں اسی دن آئین ساز اسمبلی نے ہندوستانی آئین کو اپنایا تھا۔پروگرام کے دوران وزیراعظم ای-کورٹ پروجیکٹ کے تحت مختلف نئے اقدامات کا آغاز کریں گے۔ یہ پروجیکٹ عدالتوں کے آئی سی ٹی کے ذریعے قانونی چارہ جوئی، وکلاء اور عدلیہ کو خدمات فراہم کرنے کی کوشش ہے۔وزیر اعظم کی طرف سے شروع کیے جانے والے اقدامات میں ورچوئل جسٹس کلاک، جسٹ آئی ایس موبائل ایپ 2.0، ڈیجیٹل کورٹ اور ایس 3 واس ویب سائٹس شامل ہیں۔ورچوئل جسٹس کلاک عدالتی سطح پر انصاف کی فراہمی کے نظام کے اہم اعدادوشمار کی نمائش کے لیے ایک پہل ہے جس میں عدالتی سطح پر دن/ہفتہ/ماہ کی بنیاد پر دائر کیے گئے مقدمات، نمٹائے گئے مقدمات اور زیر التوا مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جاتی ہیں۔ کوشش یہ ہے کہ عدالت کی طرف سے کیس نمٹانے کی صورتحال عوام کے ساتھ شیئر کرکے عدالتوں کے کام کاج کو جوابدہ اور شفاف بنایا جائے۔ عوام ڈسٹرکٹ کورٹ کی ویب سائٹ پر کسی بھی عدالت کے ورچوئل جسٹس کلاک تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔جسٹ آئی ایس موبائل ایپ 2.0 جوڈیشل افسران کے لیے ایک ٹول ہے جو نہ صرف انہیں اپنی عدالت بلکہ ان کے ماتحت کام کرنے والے انفرادی ججوں کے لیے بھی زیر التواء اور نمٹانے کی نگرانی کرکے عدالت اور کیس کے مؤثر انتظام کے لیے دستیاب ہے۔ یہ ایپ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے ججوں کو بھی دستیاب کرائی گئی ہے جو اب اپنے دائرہ اختیار کے تحت تمام ریاستوں اور اضلاع کے زیر التواء مقدمات اور ان کے نمٹارہ کی نگرانی کر سکتے ہیں۔ڈیجیٹل کورٹ ایک ایسی پہل ہے جس میں جج کو عدالتی ریکارڈ کو ڈیجیٹل شکل میں دستیاب کرایا جاتا ہے تاکہ عدالتوں کو بغیر کاغذ کے استعمال والا بنایا جا سکے۔ایس 3 واس ویب سائٹس ضلعی عدلیہ سے متعلق مخصوص معلومات اور خدمات کو شائع کرنے کے لیے ویب سائٹس بنانے، ترتیب دینے، تعینات کرنے اور ان کا نظم کرنے کا ایک فریم ورک ہے۔ ایس 3 واس ایک کلاؤڈ سروس ہے جو سرکاری اداروں کے لیے محفوظ، توسیع پذیر اور سوگمیا (قابل رسائی) ویب سائٹس بنانے کے لیے تیار کی گئی ہے۔ یہ کثیر لسانی، شہریوں اور دیویانگ (جسمانی طور سے معذور افراد) کے موافق ہے۔