وزیراعلی تلنگانہ خاندان کے تحفظ کیلئے تلنگانہ جذبات کا استعمال کررہے ہیں:بنڈی سنجے

حیدرآباد, دسمبر۔ تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے نے وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ پر اپنے خاندان کے تحفظ کے لیے تلنگانہ کے جذبات کا استعمال کرنے کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے جگتیال ضلع میں پرجاسنگرام یاترا کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹی آرایس کی طرز حکمرانی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ پر تلنگانہ کے جذبات کو دوبارہ استعمال کرنے کی سازش کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے سوال کیا کہ حکومت نے ریاست میں غریب عوام کے ساتھ کیا انصاف کیا ہے؟ بنڈی سنجے نے سوال کیا کہ وزیر اعلیٰ کی طرف سے کئے گئے وعدوں کوکیوں پورا نہیں کیا جا رہا ہے؟

Related Articles