کامیاب ٹیکہ کاری مہم خودکفیل ہندوستان کا غماز:یوگی

لکھنؤ:جنوری۔اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آتیہ ناتھ نے کورونا کے انفکشن کو کنٹرول کے لئے جاری ٹیکہ کاری مہم کے اتوار کو ایک سال پورا ہونے کے موقع پر کہا کہ اس مہم کی کامیابی’خودکفیل ہندوستان‘ کے اہلیت کو ظاہر کرتی ہے۔یوگی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا، ’ وزیر اعظم کی رہنمائی میں شروع کی گئی ملک گیر مفت کورونا ٹیکہ کاری مہم کو ایک سال مکمل ہو گیا ہے۔ دنیا کی یہ سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم، زندگی اور معاش کے تحفظ کو یقینی بناتی ہے، جو کہ خود کفیل ہندوستان کی صلاحیت کو ظاہر کرتی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ گزشتہ سال 16 جنوری کو ملک گیر سطح پر کووڈٹیکہ کاری مہم کا آغاز کیا گیا تھا۔ اب تک ملک بھر میں 150 کروڑ سے زیادہ ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ یوگی نے ٹویٹ کیا، عالمی وبائی کورونا کے خلاف وزیر اعظم کی قیادت میں ایک سال کے اندر، اب تک ملک میں کووڈ ویکسین کی 156 کروڑ سے زیادہ خوراکیں ملک کے شہریوں کو لگائی جاچکی ہیں کورونا فری انڈیا کا خواب پورا ہو رہا ہے۔ کرونا ہارے گا انڈیا جیتے گا۔

 

Related Articles