وزیراعلیٰ تمانگ نے مکرسنکرانتی کے موقع پر کنٹراکٹ ملازمین کو پیٹرنٹی چھٹی کا تحفہ دیا

گنگٹوک، جنوری ۔ سکم کے وزیر اعلیٰ پی ایس تمانگ نے مکر سنکرانتی کے موقع پر کنٹراکٹ ملازمین کو 30 دن کی پیٹرنٹی چھٹی کا تحفہ دیا۔مسٹر تمانگ، جن کے پاس عملے، عوامی شکایات کا محکمہ بھی ہے، نے کنٹراکٹ ملازمین کی میٹرنٹی چھٹی میں توسیع کردی ہے۔انہوں نے مسٹر رول پر کنٹراکٹ ملازمین کے لیے 365 دن کی میٹرنٹی چھٹی کی بھی شروعات کی ، جنہیں ریاستی حکومت کے تحت کنسولیڈیٹڈ فنڈ اور کو-ٹرمینس کی بنیاد پر ادائیگی کی جاتی ہے۔ اسی سروس کنڈیشنز پر کام کرنے والے مرد سرکاری ملازمین کو بھی بیوی کی ڈیلیوری کی تاریخ سے 30 دن کی پیٹرنٹی چھٹی کی اجازت دی گئی ہے۔محکمہ تعلیم کے تحت پروبیشنری اساتذہ کو بھی اس سے فائدہ اٹھانے کی اجازت ہوگی۔اس سلسلے میں ہفتہ کے روز عملے کے محکمہ نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

Related Articles