وزیراعظم نے گورننگ کونسل کی صدارت کی

نئی دہلی، اگست۔وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو نیتی آیوگ کی گورننگ کونسل کی ساتویں میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، اتراکھنڈ کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی، راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت، چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل، مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور دیگر ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے منتظمین نے شرکت کی۔ تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ اور بہار کے وزیراعلی نتیش کمار میٹنگ میں شریک نہیں ہوئے۔ میٹنگ میں نیتی آیوگ کے وائس چیئرمین سمن بیری اور مرکزی وزراء راج ناتھ سنگھ، امت شاہ، نتن گڈکری، نرملا سیتارمن اور ایس۔ جے شنکر بھی موجود تھے۔میٹنگ میں اگلے سال ملک میں ہونے والے جی۔20 اجلاس کی تنظیم اور ریاستوں کے کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کا مقصد مرکز اور ریاستوں کے زیر انتظام علاقوں کے درمیان وفاقیت کے جذبے کے ساتھ ماحول پیدا کرنا، امرت اتسو کے دور میں ملک کی ترقی کے سفر میں درپیش چیلنجوں کی نشاندہی کرنا اور ان کا حل تلاش کرنا تھا۔

Related Articles