وزیراعظم مودی آسام کے دورے پر جائیں گے

نئی دہلی، اپریل۔ وزیر اعظم نریندر مودی 14 اپریل کو شمال مشرقی ریاست آسام کا دورہ کریں گے۔یہ اطلاع بدھ کو وزیراعظم دفتر سے جاری ایک بیان میں دی گئی۔ ریلیز کے مطابق، مسٹر مودی اپنے دورے کے دوران 14,300 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔وزیراعظم تقریبا دوپہر 12 بجے وزیراعظم ایمس گواہاٹی پہنچیں گے اور اس کے نو تعمیر شدہ کیمپس کا معائنہ کریں گے بعد میں ایک عوامی تقریب میں ایمس گواہاٹی اور دیگر تین میڈیکل کالجز قوم کے نام وقف کریں گے ۔ وزیراعظم آسام میں حفظان صحت کے جدید اختراعی انسٹی ٹیوٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور مجاز مستفیدین کو آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا ( اے بی ۔ پی ایم جے اےوائی ) کارڈ تقسیم کرکے آپ کےدوارآیوشمان مہم کا آغاز کریں گے ۔سہ پہرسوادو بجے وزیراعظم گواہاٹی میں سریمنتا شنکر دیوکلکشیترمیں گواہاٹی ہائی کورٹ کی پلاٹنیم جبلی تقریبات کےموقع پر ایک پروگرام میں شرکت کریں گے۔شام5 بجے وزیراعظم ایک عوامی تقریب کی صدارت کرنےکے لئےگواہاٹی کے سروساجائی اسٹیڈیم پہنچیں گے جہاں وہ ایک رنگا رنگ بیہو پروگرام میں شرکت کیں گے اوراس کا نظارہ کریں گے ۔ تقریب میں 10000 سے زیادہ رقاص اپنےفن کا مظاہرہ کریں گے۔ اس پروگرام کے ذریعہ وزیراعظم کامروپ میں 500 ٹی پی ڈی میتھونول پلانٹ کو چالو کرنے سمیت مختلف ترقیاتی پروجیکٹ قوم کے نام وقف کرنے کے علاوہ ان کاسنگ بنیاد بھی رکھیں گے ۔ وہ پلاش باڑی اور سوال کوچی کو جوڑنے والے برہم پتردریا پر ایک پل کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔وزیراعظم مودی سیوساگرمیں رنگ گھر کی خوبصورتی کےپروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور 5 ریلوے پروجیکٹ قوم کے نام وقف کریں گے ۔ وزیراعظم مودی آسام کے دورے پر جائیں گے

نئی دہلی، اپریل۔ وزیر اعظم نریندر مودی 14 اپریل کو شمال مشرقی ریاست آسام کا دورہ کریں گے۔یہ اطلاع بدھ کو وزیراعظم دفتر سے جاری ایک بیان میں دی گئی۔ ریلیز کے مطابق، مسٹر مودی اپنے دورے کے دوران 14,300 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔وزیراعظم تقریبا دوپہر 12 بجے وزیراعظم ایمس گواہاٹی پہنچیں گے اور اس کے نو تعمیر شدہ کیمپس کا معائنہ کریں گے بعد میں ایک عوامی تقریب میں ایمس گواہاٹی اور دیگر تین میڈیکل کالجز قوم کے نام وقف کریں گے ۔ وزیراعظم آسام میں حفظان صحت کے جدید اختراعی انسٹی ٹیوٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور مجاز مستفیدین کو آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا ( اے بی ۔ پی ایم جے اےوائی ) کارڈ تقسیم کرکے آپ کےدوارآیوشمان مہم کا آغاز کریں گے ۔سہ پہرسوادو بجے وزیراعظم گواہاٹی میں سریمنتا شنکر دیوکلکشیترمیں گواہاٹی ہائی کورٹ کی پلاٹنیم جبلی تقریبات کےموقع پر ایک پروگرام میں شرکت کریں گے۔شام5 بجے وزیراعظم ایک عوامی تقریب کی صدارت کرنےکے لئےگواہاٹی کے سروساجائی اسٹیڈیم پہنچیں گے جہاں وہ ایک رنگا رنگ بیہو پروگرام میں شرکت کیں گے اوراس کا نظارہ کریں گے ۔ تقریب میں 10000 سے زیادہ رقاص اپنےفن کا مظاہرہ کریں گے۔ اس پروگرام کے ذریعہ وزیراعظم کامروپ میں 500 ٹی پی ڈی میتھونول پلانٹ کو چالو کرنے سمیت مختلف ترقیاتی پروجیکٹ قوم کے نام وقف کرنے کے علاوہ ان کاسنگ بنیاد بھی رکھیں گے ۔ وہ پلاش باڑی اور سوال کوچی کو جوڑنے والے برہم پتردریا پر ایک پل کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔وزیراعظم مودی سیوساگرمیں رنگ گھر کی خوبصورتی کےپروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور 5 ریلوے پروجیکٹ قوم کے نام وقف کریں گے ۔

Related Articles