وراٹ کوہلی کے فیصلے سے حیران ہوں : روہت شرما
نئی دہلی، جنوری،وراٹ کوہلی کے ٹیسٹ کپتانی سے استعفیٰ دینے کے بعد محدود اوورز کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ وہ وراٹ کوہلی کے فیصلے سے حیران ہیں۔ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے بھی سوشل میڈیا پر کوہلی کے لیے جذباتی پیغامات بھیجے، جب کہ سابق کوچ روی شاستری نے اسے ’خراب دن‘ قرار دیا۔ٹیم کے اہم اسپنر روی چندرن اشون نے لکھا، "کوہلی نے بہت اعلی معیار قائم کیا ہے اور جو بھی نیا کپتان بنے گا اس کے لیے یہ سر درد سے کم نہیں ہوگا۔” اس کے ساتھ ہی ایشانت شرما نے اب سے لے کر دہلی میں رنجی ٹرافی کے دنوں کو یاد کیاہے۔ اس کے علاوہ محمد شامی، امیش یادو، جسپریت بمراہ اور رشبھ پنت نے بھی کوہلی کی قیادت میں کھیلنے کا شکریہ ادا کیا۔بی سی سی آئی کے صدر سوربھ گانگولی نے بھی کہا کہ وہ اور بی سی سی آئی کوہلی کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں اور ٹیم کے ایک اہم رکن کے طور پر رہیں گے۔ گانگولی نے کہا، "میں ذاتی طور پر وراٹ کا ہندوستانی ٹیم میں تعاون کے لیے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ان کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم نے تینوں فارمیٹس میں بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ یہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے اور بی سی سی آئی اس کا احترام کرتا ہے۔ وہ ٹیم کے اہم کھلاڑی کے طور پر برقرر رہیں گے اور بلے کے ساتھ ٹیم کو نئی بلندیوں پر لے جائیں گے۔ ‘‘اشون نے ٹویٹر پر لکھا، "کرکٹ کپتان اپنے ریکارڈ اور فتوحات کے لیے جانے جاتے ہیں، لیکن کوہلی کو ان کی وراثت کے لیے جانا جائے گا ۔ انہوں نے اپنے آنے والے جانشین کے لیے ایک مشکل بنچ مارک بنایا ہے جس کے آس پاس جانا آسان نہیں ہوگا ۔ ہم آسٹریلیا ، انگلینڈ اور سری لنکا کی فتوحات کی بات کرتے ہیں لیکن یہ فتوحات تمام کوششوں کے بیج سے پیدا ہونے والی فصل کا نتیجہ ہیں۔ وراٹ نےنے جو بیج بویا ہے وہ ہندوستانی کرکٹ کے لیے بہت اہم ہے۔اپنے بچپن کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے ایشانت نے لکھا، "ہم نے بچپن سے ہی ڈریسنگ روم ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کیا ہے۔ ان تمام یادوں کے لیے شکریہ۔ تب میں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ میں ہندوستان کے لیے 100 ٹیسٹ کھیلوں گا اور آپ میرے کپتان ہوں گے۔” ہم نے اپنے دل اور محنت سے کرکٹ کھیلی اور اب ہم یہاں ہیں۔ اس کے بعد ایشانت نے آسٹریلیا، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ میں جیت کے بارے میں بات کی۔سابق کوچ روی شاستری نے کہا کہ کوہلی نے سر اونچا رکھتے ہوئے کپتانی چھوڑ دی ہے۔