والد کے انتقال پر روینہ ٹنڈن کو وزیر اعظم مودی کا تعزیتی خط موصول
ممبئی،فروری۔بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن کو والد، فلمساز روی ٹنڈن کے انتقال پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے تعزیتی خط موصول ہوا ہے۔ روینہ ٹنڈن نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے والد کے انتقال پر بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کی جانب سے موصول ہونے والا خط شیئر کیا ہے۔اْنہوں نے نریندر مودی کی جانب سے ہندی زبان میں لکھے گئے تعزیتی خط کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کے شفقت بھرے الفاظ کا شکریہ جناب‘اْنہوں نے مزید لکھا کہ’ نریندر مودی جی نے صحیح کہاکہ والد اپنے ورسٹائل کام کی میراث چھوڑ کر گئیہیں‘۔وزیرِ اعظم مودی نے خط میں لکھا کہ ’روی ٹنڈن کی موت سے انہیں بہت دکھ ہوا ہے اور وہ روینہ اور ان کے اہل خانہ کے لیے دعا گو ہیں کہ وہ اس مشکل گھڑی میں صبر کر سکیں‘۔خیال رہے کہ آنجہانی فلمساز اور پروڈیوسر روی ٹنڈن 11 فروری کو اپنی رہائش گاہ پر سانس کی تکلیف کے باعث 85 سال کی عمر میں انتقال کر گئیتھے۔