والد کا انتقال ہوا تو جنازے کے پیسے بھی نہیں تھے سلیم خان نے مدد کی، ساجد خان

ممبئی،نومبر۔بالی ووڈ کے ڈائریکٹر اور بگ باس کے امیدوار ساجد خان نے انکشاف کیا ہے کہ جب ان کے والد کا انتقال ہوا تو آخری رسومات کے انتظامات سلمان خان کے والد سلیم خان نے کیے۔بگ باس میں ایک لڑائی کے بعد جذباتی ہوکر بات کرتے ہوئے ساجد خان نے بتایا کہ میں ہمیشہ سے امیر نہیں تھا۔ ہدایتکار نے کہا ’14 سال کی عمر میں میرے والد کا انتقال ہوگیا تھا، شراب پینے کی وجہ سے ان کا جگر پھٹ گیا تھا، میری آنکھوں کے سامنے ان کی ناک اور منہ سے خون نکلتے دیکھا پھر وہ ہمیں چھوڑ کر چلے گئے‘۔ساجد خان نے بتایا ’میں روتا ہوا کبھی ایک رشتہ دار کے گھر جاتا، کبھی دوسرے، کیونکہ آخری رسومات ادا کرنے کے لیے میرے پاس پیسے نہیں تھے، ایک رشتہ دار کے ہاں گیا تو میں نے اپنے کانوں سے سْنا،انہوں نے اپنے ملازم سے کہا اسے کہو میں گھر پر نہیں ہوں‘۔ہدایتکارنے انکشاف کیا کہ ’اس وقت جنازے کے انتظامات سلمان کے والد سلیم انکل نے کیے اور جنازہ ہوجانے کے بعد انہوں نے میرے ہاتھ میں کچھ پیسے بھی دیے جن سے میں گھر کا راشن لے کر گیا اور بجلی کا بل ادا کیا‘۔یاد رہے کہ ساجد خان بگ باس میں بطورِ امیدوار شرکت کر رہے ہیں تاہم بھارت میں انہیں بگ باس کا حصہ بننے پر شدید تنقید کا سامنا ہے اورسب انہیں شو نے نکالنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Related Articles