والدین ہونا کوئی جذبہ نہیں ہے،یہ جذبات کا دھماکہ ہے، کرن جوہر

ممبئی،جنوری۔ بالی ووڈ کے معروف پروڈوسر اور ڈائریکٹر کرن جوہر نیاپنے بچوں یش اور روحی کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے والدینیت پر جذباتی اور خوبصورت نوٹ لکھا کہ” والدین ہونا کوئی جذبہ نہیں، بلکہ یہ ایک دھماکہ ہے”۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ پروڈوسر کرن جوہر نے انسٹاگرا م پر اپنے بچوں یش اور روحی کو گلے لگاتے ہوئے خوبصورت لمحات کو شیئرکیا ہے جس کے ساتھ انہوں نیوالدینت پہ خوبصورت جذباتی نوٹ لکھا۔کرن جوہر نے باپ ہونے کے بارے میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ "والدین ہونا کوئی جذبہ نہیں ہے ،یہ ہر اس جذبات کا دھماکہ ہے جس کا آپ نے تجربہ کیا ہوگا . والدین ہونے کے احساس کو بیان کرنے کے لیے الفاظ بہترین طریقہ نہیں ہیں۔ اگر صرف گلے ملنے والوں کی اپنی زبان ہوتی "۔اس نوٹ کے ساتھ انہوں نے ان قیمتی لمحات کو شوٹ کرنیکیلئے ایشان کو ٹیگ کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔کرن جوہر کی اس پوسٹ پر انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ان کے دوست، بشمول کیارا اڈوانی، ایکتا کپور، ابھیشیک بچن، نیتو کپور، اور سوفی چودھری سمیت، کئی اداکاروں نے تصویروں کو پسند کرتے ہوئے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

Related Articles