واشنگٹن سندر لنکا شائر میں شامل ہوئے
لندن،جون ۔ انگلینڈ کی کاؤنٹی کرکٹ ٹیم لنکاشائر نے بدھ کو ہندوستان کے آل راؤنڈر واشنگٹن سندر کو اس سیزن کے لیے ٹیم میں شامل کرنے کا اعلان کیا۔لنکاشائر نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن ری ہیب کے بعد ٹیم میں شامل ہوں گے۔ چوٹ کی وجہ سے بی سی سی آئی کے ساتھ ری ہیب میں وقت گزار رہے واشنگٹن رائل لندن ایک روزہ کپ چیمپئن شپ کے لئے دستیاب رہیں گے۔ اگر وہ فٹ ہیں تو جولائی میں ہونے والے ایل وی کاؤنٹی چیمپئن شپ میچوں میں انتخاب کے لیے دستیاب ہوں گے۔لنکاشائر کرکٹ کے حوالے سے واشنگٹن نے کہا: میں لنکاشائر کرکٹ کے ساتھ پہلی بار کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کا منتظر ہوں۔ انگلینڈ کی کنڈیشنز میں کھیلنا بہت اچھا تجربہ ہوگا ۔انہوں نے کہا، “میں لنکاشائر کرکٹ اور بی سی سی آئی کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا ۔ میں اگلے مہینے ٹیم سے جڑنے کے لئے پرجوش ہوں۔