واجپئی نے ترقی اور گڈگورننس کے نئے دور کی بنیاد رکھی: شاہ

نئی دہلی، دسمبر۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کو سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملک میں ترقی اور اچھی حکمرانی کے ایک نئے دور کی بنیاد رکھی تھی۔مسٹر شاہ نے سلسلے وار ٹویٹس کرتے ہوئے کہا، ’’سابق وزیر اعظم بھارت رتن عزت مآب اٹل بہاری واجپائی جی کی جینتی کے موقع پر ‘سدیو اٹل’ یادگاری مقام پر گلہائے عقیدت پیش کیا۔ اٹل بہاری واجپئی کی حب الوطنی، فرض شناسی اور لگن سےہمیں ہمیشہ قوم کی خدمت کی ترغیب ملتی رہے گی۔ ہندوستانی سیاست کے عروج اٹل جی کی زندگی ملک کو دوبارہ اعلی شان پر لے جانے میں وقف رہی۔مسٹرشاہ نے کہا، "اٹل جی نے ترقی اور اچھی حکمرانی کے ایک نئے دور کی بنیاد رکھ کر، اپنی قیادت میں دنیا کو ہندوستان کی صلاحیتوں سے متعارف کرایا اور عوام میں قومی فخر کا جذبہ پیدا کیا۔ آج اٹل جی کے یوم پیدائش پران کو ڈھیروں سلام۔

Related Articles