نیپالی وزیر اعظم بی جے پی ہیڈ کوارٹر پہنچے، نڈا نے استقبال کیا

نئی دہلی، اپریل ۔ ہندوستان کے تین روزہ دورے پر آج یہاں پہنچے نیپال کے وزیر اعظم شیر بہادر دیوبا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا جہاں بی جے پی کے صدر جگت پرکاش نڈا نے ان کا استقبال کیا۔ مسٹر دیوبا مع اہلیہ تقریباً 5.15 بجے بی جے پی ہیڈکوارٹر پہنچے۔ مسٹر نڈا نے گلدستے سے ان کا استقبال کیا۔ نیپالی کانگریس کے رہنما مسٹر دیوبا کے ساتھ ان کی پارٹی کے رہنما بھیتھے۔ جبکہ مسٹر نڈا کے ساتھ بی جے پی کے خارجی امورکے سربراہ وجے چوتھائی والے بھی موجود تھے۔مسٹر دیوبا کے اقدام کو نیپالی کانگریس کی دنیا کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بی جے پی کے درمیان سیاسی روابط قائم کرنے کی پہل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ نیپالی وزیر اعظم تقریباً آدھے وقت تک بی جے پی کے دفتر میں رہے۔

Related Articles