نیٹ فلکس نے باضابطہ طور پر ایڈورٹائزمنٹ سپورٹ سروس کا آغاز کردیا
لاس اینجلس،نومبر۔بین الاقوامی اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس نے باضابطہ طور پر ایڈورٹائزمنٹ سپورٹ سروس کا آغاز کردیا ہے۔غیر ملک میڈیا رپورٹس کے مطابق نیٹ فلکس نے اشتہارات کے ساتھ سبسکرپشن کا آغاز گزشتہ روز سے کردیا ہے جس کی بدولت صارفین اب کم قیمت میں اسٹریمنگ سروس حاصل کر سکیں گے۔صارفین اب صرف 6.99 ڈالرز میں اسٹریمنگ سروس کے سستے پیکجز حاصل کرسکتے ہیں لیکن ان سستے پیکجز میں لائسنسنگ کی پابندیوں کی وجہ سے کچھ فلمیں اور ٹی وی سیریز دستیاب نہیں ہوں گی۔واضح رہے کہ اشتہارات پر مبنی یہ پیکج ابتدائی طور پر صرف 12 ممالک میں دستیاب ہے جس میں آسٹریلیا، برازیل، کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان، کوریا، اسپین، برطانیہ اور امریکا شامل ہیں۔ان کم قیمت پیکجز کو متعارف کروانے کا اہم مقصد صارفین کی تعداد میں اضافہ کرنا ہے۔یاد رہے کہ نیٹ فلکس کے صارفین کی تعداد لگاتار گزشتی دو سہ ماہیوں سے کم ہورہی ہے۔اسٹریمنگ سروس کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں تقریباً دو لاکھ سبسکرائبرز اور دوسری سہ ماہی میں تقریباً دس لاکھ صارفین کی کمی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔اب ان سستے پیکچز اور اشتہارات کی فروخت سے نیٹ فلکس کی آمدنی کے نئے ذرائع پیدا ہونے کا مکان ظاہر کیا جارہاہے۔واضح رہے کہ کمپنی کے حکام کے مطابق کہ تمام پریمیم درجے کا مواد اس سستے پلان پر دستیاب نہیں ہوگا۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ ایسے شوز موجود ہوں گے جو 85 سے 90 فیصد نیٹ فلکس پر دیکھے جاتے ہیں جس میں دی کراؤن جیسی مقبول سیریز بھی شامل ہے۔