نیٹ فلکس سیریز ’وینزڈے‘ کو ایک ارب گھنٹوں سے زائد دیکھا جاچکا

نیٹ فلکس کی سیریز ’وینزڈے‘ کو ریلیز ہوئے صرف 20 دن گزرے ہیں لیکن اسے ایک ارب گھنٹوں سے زائد دیکھا جاچکا ہے۔یہ سیریز نیٹ فلکس کا تیسرا مقبول ترین شو بن گئی ہے۔ اس سے قبل اسٹریجنر تھنگز 4 کو 1.35 ارب گھنٹے تک دیکھا گیا ہے، اسکوئڈ غیم کو 1.65 ارب گھنٹے دیکھا گیا۔وینزڈے کے ڈائریکٹر ٹم برٹن ہیں جبکہ مرکزی کردار جینی اورٹیگا نے ادا کیا ہے جہاں وہ ایک قتل کی گتھی سلجھاتی ہیں۔اس شو نے گولڈن گلوب ایوارڈز میں پہلے ہی دو نامزدگیاں حاصل کرلی ہیں۔جینی اورٹیگا کو بہترین اداکارہ کی کیٹگری میں جبکہ سیریز کو بہترین میوزیکل کامیڈی سیریز کی کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے۔

Related Articles