نیٹو کی تمام صلاحیتیں ہمارے خلاف استعمال ہورہی ہیں، پیوٹن

ماسکو،دسمبر۔روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ نیٹو کی تمام صلاحیتیں روس کے خلاف استعمال ہو رہی ہیں۔ روس اپنے مقاصد پورے کرے گا اورفوجی صلاحیتیں بڑھائے گا۔ روسی وزارت دفاع کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر پیوٹن نے کہا کہ ہمارا مقصد فوجی قوت کو بہتر بنانا ہے۔ ہم نیوکلیئر فورسز کی جنگی تیاریوں کو بہتر بنانا جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بین البراعظمی میزائل ’سارمات‘ جلد جنگی مقاصد کے لیے تعینات ہوں گے۔ اپنی اسٹریٹجک فورسز کو جدید اسلحے سے لیس کریں گے۔روسی صدر نے مزید کہا کہ فوج کی مالی اعانت پر کوئی پابندی نہیں فوج جو مانگے گی، دیں گے۔ ہمارے دشمنوں کا مقصد روس کو تقسیم کرنا ہے۔ ہم نے کئی سالوں تک برادرانہ تعلقات بنانیکی کوشش کی لیکن کچھ کام نہ آیا۔ان کا کہنا تھا کہ یوکرین سے اچھے تعلقات نہیں بنے، آج جو ہو رہا ہے مشترکہ المیہ ہے۔

Related Articles