نین تارا، وگنیش کو شاہ رخ اور رجنی کانت کی مبارک باد

ممبئی،جولائی۔تامل سینما سے تعلق رکھنے والے وگنیش شیوان اور ان کی اہلیہ نین تارا کی شادی کو ایک مہینہ مکمل ہوچکا ہے۔وگنیش نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تقریب کی تصاویر شیئر کیں جہاں شاہ رخ خان اور رجنی کانت بھی موجود تھے۔شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی اہلیہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے وگنیش نے لکھا کہ اس سے زیادہ کسی کی کیا خواہش ہو گی؟انہوں نے رجنی کانت کے ساتھ بھی اپنی تصاویر شیئر کیں جس میں وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ مبارک باد وصول کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ نین تارا اور وگنیش کی شادی 9 جون کو تامل ناڈو میں ہوئی تھی۔

Related Articles