نیلسن وونگ کا 27 کرداروں میں ایک ہی نام کینی استعمال ہوا

اوینکووا ،دسمبر۔ اداکار نیلسن وونگ کینیڈا کے شہر وینکووا میں رہتے ہیں۔ نیلسن کے متعلق دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ 2005 سے اب تک درجنوں فلموں اور ڈراموں میں کام کرچکے ہیں اور لگ بھگ 27 ٹیلی فلموں میں ان کا نام کینی رکھا گیا۔نیلسن وونگ اسے دلچسپ اتفاق سمجھتے رہے لیکن بعد میں اسے اپنی ایک خاصیت قرار دیا ہے۔ 2005 کی ٹی وی فلم’ تھرڈ مین آؤٹ‘ میں انہوں نے کینی کون کا نام استعمال کیا۔ اس کے بعد شاک دی سسٹم، آن دی ادر ہینڈ ڈیتھ، آئس بلیوزاور دی میوزک ٹیچر نامی ٹی وی فلموں میں اس کا نام کینی ہی تھا۔ 2020 میں ان کی آخری ٹی وی فلم ’اے ٹائم لیس کرسمس‘ میں بھی ان کا نام کینی کوون ہی تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ تمام ٹی وی فلم ہال مارک پروڈکشن کی تھیں۔اس طرح کل 115 کرداروں میں 27 کرداروں میں ان کا نام کینی تھا۔ تاہم یہ رول بہت مختصر تھے اور بسا اوقات تو پوری فلم میں وہ ایک مرتبہ ہی نمودار ہوئے ہیں۔ تاہم نیلنس وونگ اپنے کرداروں سے محبت کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ان کی تمام فلمیں حقیقت سے قریب ہوتی ہیں اور کرسمس کے موسم میں ریلیز ہوئی ہیں جہاں وہ لوگوں کو امید اور خوشی فراہم کرتی ہیں۔

Related Articles