نہرو کا کردار ادا کرنے والے بھارتی اداکار اب ذوالفقار علی بھٹو کا کردار نبھائیں گے

ممبئی،مئی۔ بھارتی اداکار دلیپ تاہل پاکستان کے پہلے منتخب وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کا کردار ادا کریں گے۔اس سے قبل دلیپ تاہل 3 مرتبہ بھارت کے پہلے وزیراعظم جواہر لال نہرو کا کردار بھی ادا کر چکے ہیں۔اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ میرے لیے ذوالفقار علی بھٹو کا کردار ادا کرنا ایک ایسا چیلنچ تھا جس سے انکار ممکن نہیں تھا، فلم سے قبل بھٹو کی شخصیت، تقریر کرنے اور بولنے کے انداز کو سمجھنے کے لیے مہینوں تک ریسرچ کی۔بھارتی اداکار نے اس فلم کے حوالے سے معمولی سی تفصیل بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔ایکشن اور ڈرامے سے بھرپور فلم آئی بی 71 میں دلیپ تاہل کے علاوہ اداکار انوپم کھیر، وشال جیٹھوا اور ودیوت جموال بھی شامل ہیں اور یہ فلم 12 مئی کو ریلیز کی جائے گی۔

Related Articles