نڈال، کرگیوس سیمی فائنل میں

لندن، جولائی۔آسٹریلیا کے بیڈ بوائے نک کرگیوس نے چلی کے کرسچن گارین کوبدھ کے روز یکطرفہ انداز میں لگاتارسیٹوں میں 6-4، 6-3، 7-6(5) سے شکست دے کر ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کیا۔ کرگیوس 2005 کے یو ایس اوپن میں لیٹن ہیوٹ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد کسی گرینڈ سلیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے والے پہلے آسٹریلوی مرد کھلاڑی بنے ہیں۔ کرگیوس نے یہ میچ دو گھنٹے 13 منٹ میں جیتا۔ 27 سالہ کرگیوس کا سیمی فائنل میں دوسری سیڈ اسپین کے رافیل نڈال سے مقابلہ ہو گا جو امریکہ کے ٹیلر فرٹزکوہراکر آرہے ہیں۔ نڈال نے بدھ کوہونے والے مقابلے میں فرٹز کو 3-6، 7-5، 3-6، 7-5، 7-6 (10-4) سے شکست دی۔ 22 بار کے گرینڈ سلیم فاتح نڈال دوسرے سیٹ میں میڈیکل ٹائم آؤٹ کے لیے کورٹ سے باہر چلے گئے تھے۔ وہ چار گھنٹے، 20 منٹ کے کوارٹر فائنل مقابلے میں پیٹ کی تکلیف سے بھی جوجھتے ہوئے نظر آئے، لیکن یہ انہیں جیتنے سے نہیں روک سکی۔ پہلا سیٹ ہارنے کے بعد نڈال نے اپنی جارحیت کو تیز کیا اور10-4 کے ساتھ ٹائی بریکر کو جیت کر سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

Related Articles