نِک جونس ذیابطیس کا شکار ہوچکے ہیں؟

ممبئی،نومبر۔بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کے شوہر اور امریکی گلوکار نک جونس نے انکشاف کیا ہے کہ وہ 13 سال کی عْمر میں ذیابطیس کا شکار ہوئے تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نک جونس نے 13 سال کی عمر میں ٹائپ 1 ذیابیطس کی تشخیص ہونے کے بارے میں سوشل میڈیا پر ایک طویل نوٹ لکھا۔نک جونس نے کہا کہ ’میں 13 سال کا تھا اور اپنے بھائیوں کے ساتھ کھیل رہا تھا تو میری طبیعت عجیب سی محسوس ہوئی جس کے بعد میں اپنے والدین کے پاس گیا اور انہیں بتایا کہ مجھے ڈاکٹر سے ملنے کی ضرورت ہے۔‘امریکی گلوکار نے کہا کہ ’طبی معائنے کے بعد میرے ماہر امراض نے مجھے بتایا کہ مجھے ٹائپ 1 ذیابیطس ہے، میں یہ سْن کر خوفزدہ ہوگیا تھا۔‘اْنہوں نے مزید کہا کہ ’میں اس بیماری کو شکست دینے کیلیے پْرعزم تھا، بالکل اسی طرح جیسے میں ہمیشہ رہا ہوں، میں نے خود کو سْست نہیں ہونے دیا کیونکہ میرے پاس ایک ناقابل یقین سپورٹ سسٹم تھا۔‘واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے سال 2018 میں یکم دسمبر کو ہندواور 2 دسمبر کو عیسائی طرزِ عمل کی شادی کی تھی۔

Related Articles