نوجوان مصوروں کو کسی کی نقل کرنے کی ضرورت نہیں: رقیہ سلطانہ

نئی دہلی، جون ۔ بنگلہ دیش کی مشہور پینٹر رقیہ سلطانہ نے پینٹنگ کواپنا کیریئربنانے والے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہاانہیں کسی کی نقل کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور وہ دنیا کوجس طرح سے سمجھتے ہیں، اسی طرح کی پینٹنگ بنائیں۔انہوں نے کہا، “آج کی نسل بہت ذہین اور باصلاحیت ہے۔ اسے کسی اور کی پینٹنگ کاپی کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ آج کا نوجوان اپنی زندگی کے تجربے سے پینٹنگزبنائے۔ جس طرح وہ چیزوں کو دیکھتا ہے، جس طرح سے وہ دنیا کو سمجھتا ہے، اسی طرح پینٹنگ بنائے۔ ایسا کرنے سے وہ یقیناً کامیاب ہوں گے۔‘‘محترمہ رقیہ نے کہا، ‘میں اب تک ہزار سے زیادہ پینٹنگزبناچکی ہوں۔ میں اپنے خوف کی وجہ سے پینٹنگ بنانے میں ہی وقت گزارتی تھی۔ میں کام سے واپس آنے کے بعد پینٹنگ کیاکرتی تھی۔ عمر کے ایک مرحلے پر پہنچنے کے بعد، میں نے کچھ خالی پن محسوس کیا، اس لیے میں اپنی شناخت تلاش کرنے کے لیے پینٹنگز بناتی ہوں۔ دوسرامرحلہ ہے کہ میں اپنے ڈرسے نجات حاصل کرنے کے لئے لکھتی ہوں۔ میرے اندر کچھ خوف ہے، میرے اندر ایک عدم تحفظ کا احساس ہے۔ مجھے نہیں معلوم یہ کیاہے۔ میں پینٹ کرتی ہوں، تاکہ اس سے دور رہ سکوں۔محترمہ سلطانہ نے کہا کہ تمام ہونہار اور ابھرتے ہوئے مصوروں کو اپنے آپ پر یقین رکھنا ہوگا اور اس شعبے کے لیے مسلسل کوششیں کرنی ہوں گی۔ جدید دور میں ان کے پاس ٹیکنالوجی کا سہارا ہے جس سے وہ مدد لے سکتے ہیں لیکن کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا۔ انہیں مسلسل سیکھتے رہناہوگا۔

 

Related Articles